حیدرآباد۔15۔مئی (اعتمادنیوز)مرکزی سطح پر سیاسی صورت حال میں اب تیزی سے
سیاسی تبدیلی واقع ہو رہی ہے۔ دو دن قبل این ڈی اے کی تائید میں اگزٹ پولس
کے سرویز کے بعد اب بی جے ڈی اور تمل ناڈو میں زیر اقتدار پارٹی AIADMK بھی
این ڈی اے میں شامل ہوتے ہوئے مشروط تائید کر
سکتے ہیں۔ جبکہ ایک اندازہ
کے مطابق مزید ملک کی پانچ سیاسی جماعتیں بھی اسی راہ کو پکڑنے کی تیاری
کر رہے ہیں۔ چنانچہ وزیر اعلی اڑیسہ ویل پٹنائک نے این ڈی اے کو مشروط
تائید کرنے کے امکانات کو باقی رکھتے ہوئے بیان بھی دیا۔ واضح رہے کہ بی جے
ڈی این ڈی اے کی حلفے جماعت رہی ہے۔